دہشتگردوں کا فیکٹری کی بس پر حملہ’1 شخص جاں بحق

لکی مروت (نامہ نگار) لکی مروت کے علاقے ناورخیل موڑ کے قریب دہشتگردوں نے نجی فیکٹری کی بس پر حملہ کر دیا۔پولیس نے بتایا کہ دہشتگردوں نے نجی سیمنٹ فیکٹری کی گاڑی کو آئی ای ڈی دھماکے سے نشانہ بنایا، حملے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور دو خواتین سمیت 9افراد زخمی ہوئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، تمام زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے اور سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں