19

دہشتگردوں کے سہولت کاروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ایم ایس ایف کے رہنما کراسان خان ایڈوو کیٹ نے اسلام آباد ڈسٹرکٹ جوڈیشنل کمپلیکس کے قریب خودکش دھماکہ اورواناکیڈٹ کالج پر دہشت گردوں کے حملہ کی شدیدالفاظ میں مذمت کی۔ سیکورٹی فورسزکی جوابی کارروائی سے حملہ ناکام ہواجس پرہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اوراللہ تعالیٰ شکراداکرتے ہیں کہ ملک کو اللہ تعالیٰ نے بڑے سانحہ سے محفوظ رکھا کیڈیٹ کالج میں طالب علم اورعملہ سمیت 650 افرا د موجود تھے ۔ کراسان خان نے کہاکہ ملک بھر میں پے درپے دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام بگڑتی ہوئی امن وامان کی صورت حال سے فوری طورپرنمٹنا ناگزیر ہوچکا ہے ، دہشتگردی کے مکمل خاتمہ کیلئے سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے،قومی سلامتی سب سے اہم سنجیدہ مسئلہ ہے، کراسان خان نے کہاکہ اگر دہشتگردی میں بیرونی مداخلت ہورہی ہے تو نمٹنا ضروری ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں