ذوالفقار علی بھٹو کایوم پیدائش آج

اسلام آباد(بیوروچیف)سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی 98ویں سالگرہ آج منائی جا رہی ہے۔اس حوالے سے پیپلزپارٹی کی جانب سے ملک بھرمیں تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں۔ذوالفقار علی بھٹو 5 جنوری 1928 کو لاڑکانہ میں پیدا ہوئے۔انہوں نے یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا اور آکسفورڈ سے اعلی تعلیم حاصل کی اور وکالت کو پیشے کے طور پر اختیار کیا، بھٹو سکندر مرزا کی کابینہ کے رکن جبکہ ایوب خان کی کابینہ میں وزیر خارجہ بنے۔1967 میں ذوالفقار علی بھٹو نے پیپلز پارٹی کی بنیاد رکھی اور روٹی، کپڑا اور مکان کا نعرہ لگا کر عام انتخابات میں عوام کا بھرپور اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہے’4 اپریل 1979 کو ذوالفقار علی بھٹو کو عدالتی حکم پر تختہ دار پر لٹکادیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں