4

رائے عرفان حیدرFCCIکی سٹینڈنگ کمیٹی برائے ایمبرائیڈری کے”کو کنوینئر” نامزد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فاروق یوسف شیخ نے معروف صنعتکار وکاروباری شخصیت رائے عرفان حیدر کو فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے ایمبرائیڈر ی کا ”کو کنوینئر” نامزد کر دیا، کاروبار ی حلقوں کی جا نب سے رائے عرفان حیدر کو عہدہ ملنے پر مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھ گیا۔ اس موقع پر معروف صنعتکار وکاروباری شخصیت رائے عرفان حیدر نے کہا ہے کہ چیمبر آف کامرس کے صدر اور دیگر عہدیداروں نے ان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے فیصل آباد چیمبر آف کامرس کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے ایمبرائیڈری کا ”کو کنوینئر” نامزد کیا ہے وہ ان کے اعتماد پر پورا اترنے کی ہر ممکن سعی کرونگا اور ایمبرائیڈری سے وابستہ اپنے بھائیوں کو درپیش مسائل حل کرنے کیلئے چوبیس گھنٹے میرے دروازے کھلے ہیں اور مسائل کو حل کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور ایمبرائیڈری سے وابستہ افراد کی فلاح وبہبود اور خوشحالی کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کی جائے گی۔ ملک بھر میں ایمبرائیڈری کے کاروبار کو وسعت وپروان چڑھانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں