3

رشوت لینے کے معاملے پرSHO تھانہ بلوچنی کو کلوز ٹو لائن کردیا گیا

جڑانوالہ(نامہ نگار)اختیارات کا ناجائز استعمال اور شہری سے 1لاکھ روپے رشوت لینے کے معاملہ پر ایس ایچ او تھانہ بلوچنی کو کلوز ٹو لائن کر دیا گیا،تفصیلات کے مطابق ڈیلی بزنس رپورٹ میں خبر شائع ہوئی تھی کہ ایس ایچ او تھانہ بلوچنی اعجاز داہر کیخلاف شہری سے 1 لاکھ روپے رشوت لینے کے باوجود اسکے خلاف مقدمہ درج کا الزام ثابت ہونے پر اینٹی کرپشن فیصل آباد نے مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے جبکہ اندراج مقدمہ کے باوجود موصوف اپنے عہدے پر فائز ہو کر ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے اور شہری سے 1 لاکھ روپے رشوت لینے کے الزام پر اندراج مقدمہ کے باوجود ایس ایچ او تھانہ بلوچنی اعجاز داہر کا عہدے پر فائز ہو کر کام کرنے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد نے موصوف کو کلوز ٹو لائن کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں