84

ریٹائرڈ پولیس افسر کے اعزاز میں ڈی پی او آفس میں تقریب

ساہیوال(بیوروچیف) سب انسپکٹر محمد رفیق کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ڈی پی او آفس ساہیوال مٰیں تقریب کا انعقادتفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر محمد رفیق کی سروس کے 60 سال پورے ہونے پرڈی پی او آفس ساہیوال میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد نے ان کی خدمات کے اعزاز میں اعزازی شیلڈ سے نوازہ،اور انکی خدمات کو سراہا۔اس موقع پر ڈی پی او ساہیوال فیصل شہزاد نے کہا کہ ریٹائرمنٹ سروس کا حصہ ہے۔ ریٹائرڈ افسران و ملازمان محکمے کا قابل فخر اثاثہ ہیں اور ان کا ہر حوالے سے بھرپور خیال رکھاجارہا ہے۔ ہر ملازم اپنے فرائض منصبی پوری محنت و دیانت سے اداکرے تاکہ بوقت ریٹائرمنٹ مطمئن و سرخرو ہوکر گھر لوٹے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں