زرعی شعبے میں جدید طریقوں کے فقدان پر اظہار تشویش

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سماجی و سیاسی شخصیت چوہدری حسام علی وڑائچ نے پاکستان کے زرعی شعبے میںجدید ٹیکنالوجی اورجدید زرعی طریقوں کے فقدان پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوتے ہوئے کہا ہے کہ زیادہ تر کسان آج بھی قدیم روایتی طریقوں پر انحصار کرتے ہیں جونہ صرف وقت ضائع کرتے ہیں بلکہ کم پیداوار فراہم کرتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ دنیا بھر میں جدید زرعی ٹیکنالوجی کا استعمال بڑھ رہا ہے اور ایسے طر یقے اپنائے جارہے ہیںجو کسا نو ں کو زیادہ پیداوار اورکم لاگت میں زرعی کاموں کی انجام دہی میںمدد فراہم کرتے ہیں ۔ بدقسمتی سے پاکستان میںزرعی شعبہ اس حوالے سے بہت پیچھے ہے جس کی وجہ سے وسائل کی کمی اور حکومتی سطح پر اس مسئلے کی طرف عدم توجہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں