111

سابق ایم پی اے خواجہ محمد اسلام کا امیدوار پی پی 117 خواجہ رضوان کی حمایت کااعلان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق ممبرصوبائی اسمبلی خواجہ محمد اسلام نے امیدوار پی پی 117 خواجہ محمد رضوان کی حمایت کا اعلان کر دیا’ یہ اعلان انہوں نے اپنے دفتر میں خواجہ محمدرضوان سے ملاقات کے دوران کیا’ اس موقع پر تاجر رہنما میاں وحید الحق’ حمد اسلام خواجہ کے علاوہ دیگر تاجر بھی موجود تھے’ سابق ایم پی اے خواجہ محمد اسلام نے کہا کہ خواجہ محمد رضوان عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہیں’ بہت کم عرصے میں انہوں نے عوام سطح پر بے پناہ پذیرائی حاصل کر لی ہے’ ہم سب مل کر انہیں کامیاب کروائیں گے اور ان کی انتخابی مہم خود چلائیں گے’ مجھے امید ہے کہ کامیابی کے بعد وہ اپنے حلقے کی عوام کے اعتماد پر پورا اتریں گے اور حلقے کی محرومیاں ختم کریں گے’ اس موقع پر امیدوار صوبائی اسمبلی خواجہ محمد رضوان نے سابق ایم پی اے خواجہ محمد اسلام کی حمایت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ کی حمایت سے میری کامیابی یقین ہو گئی ہے’ آپ کے تعاون سے پی پی 117 سے کامیابی حاصل کرنا آسان ہو گئی ہے’انہوں نے کہا کہ کامیابی کے بعد انتخابی مہم میں کئے گئے تمام وعدوں کو پورا کروں گا اور حلقے کے دیرینہ مسائل کو حل کروں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں