11

سابق وزیر اعظم ظفر اللہ خان جمالی کی برسی2دسمبر کو ہو گی

جہانیاں(نامہ نگار ) سابق وزیر اعظم پاکستان میر ظفر اللہ خان جمالی کی پانچویں برسی 2دسمبر کو منائی جائے گی۔سابق وزیر اعظم میر ظفر اللّٰہ خان جمالی یکم جنوری 1944 کوروجھان کے سیاسی خاندان میں پیدا ہوئے۔میر ظفر اللّٰہ خان جمالی کا شمار بلوچستان کے انتہائی معتبر اور نمایاں سیاستدانوں میں ہوتا ہے، وہ وزیر اعظم پاکستان کے منصب پر بھی فائز رہے، ظفر اللہ جمالی وزیر اعلیٰ اور نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان بھی رہے، اس کے علاوہ وفاقی اور صوبائی وزیر سمیت وہ دو بار سینیٹ کے رکن بھی رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں