4

ساہیوال میں پابندی کے باوجود سکول لوگو والی کاپیوں کی فروخت

ساہیوال(بیورو چیف) ساہیوال کے پرائیویٹ سکول مالکان نے حکومتِ کے واضح احکامات کو کھلم کھلا ہوا میں اُڑا دیا ہے۔ حکومتی پابندی کے باوجود سکول لوگو والی کاپیوں کی فروخت بے دھڑک جاری.تفصیلات کے مطابق ساہیوال کے نواہی علاقے گیمبر کے پرائیویٹ سکول مالکان نے حکومتِ کے واضح احکامات کو کھلم کھلا ہوا میں اُڑا دیا ہے۔ حکومتی پابندی کے باوجود سکول لوگو والی کاپیوں کی فروخت بے دھڑک جاری جاری جس سے والدین کا معاشی استحصال ہو رہا ہے جبکہ متعلقہ ادارے مکمل طور پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔والدین اور شہریوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرائیویٹ سکول مالکان من مانیوں میں اس قدر آگے بڑھ چکے ہیں کہ حکومتی قوانین اور نوٹیفکیشنز کی کوئی وقعت باقی نہیں رہی۔ پرائیویٹ سکولوں میں مہنگی کاپیاں، رجسٹر اور اسٹیشنری زبردستی فروخت کرنا کھلی بدمعاشی اور غیر قانونی حرکت ہے۔شہریوں نے مزید کہا کہ محکمہ تعلیم کے ذمہ داران کی چشم پوشی اور نااہلی نے صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں