3

ساہیوال پولیس نے ایک ماہ میں7ڈکیت گینگ کے20ارکان گرفتار کرلئے

ساہیوال (بیورو چیف)ماہ نومبر میں ساہیوال پولیس کی بہترین کارکردگی7 بین الاضلا عی ڈکیٹ گینگ کے20ارکان گرفتار94لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد لاکھوں روپے مالیت کی منشیات اور ناجائز اسلحہ بھی برآمد.5پولیس مقابلوں میں7 خطرناک بین الاضلاعی ڈکیٹ ہلاک.تفصیلات کے مطابق ڈی پی ا و ساہیوال محمد عثمان ٹیپو کی زیر قیادت ماہ نومبر کے دروان ساہیوال پولیس کی کارکردگی انتہائی اطمینان بخش رہی،گزشتہ مہینے کے دوران7بین الاضلاعی ڈکیت گینگز کے20ملزمان کو گرفتار کر کے ان سے مختلف وارداتوں میں چھیناجانے والا94لاکھ 14ہزار روپے مالیت کا مال مسروقہ بر آمد کر کے ضروری قانونی کارروائی کے بعد اصل مالکان کے حوالیکر دیا گیا،ماہ نومبر میں ڈی پی اومحمد عثمان ٹیپو کے خصوصی احکامات پر منشیات فروشوں کے خلاف خصوصی مہم کے دوران پولیس نے 228بین الاضلاعی منیشات فروشوں کو گرفتار کر کے ان سے لاکھوں روپے مالیت کی 1 من 6کلو سے زائد چرس،27 کلو سے زائد ہیروئن،2100لیٹر سے زائد شراب اور 12چالو بھٹیاں برآمد کر لیں،ماہ نومبر میں پولیس نے426خطرناک اشتہاری مجرمان،151عدالتی مفروران کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کیا،ماہ نومبر میں نا جائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بھی بھر پور کریک ڈاؤن جاری رہا جس دوران90مقدمات درج کر کے 67 عدد رپسٹل، 3عدد رائفل، 13 عدد بندوق 12 بور،3عدد کاربین،2عدد ریوالور اور200سے زائد گولیاں برآمد کر لیں۔ ماہ نومبر میں شہریوں کے جان و مال کو محفوظ بناتے ہوئے 5 پولیس مقابلوں کے دوران ساہیوال پولیس کے 5 افسران و جوان زخمی ہوئے جبکہ ساتھیوں کی فائرنگ سے 7 بین الاضلاعی ڈکیٹ ہلاک اور1 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔ شہری حلقوں نے ساہیوال پولیس کی شاندار کارکردگی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو کی زیر قیادت ساہیوال پولیس کی بروقت اور منظم حکمت عملی سے ضلع بھر میں جرائم میں واضع کمی آئی ہے اور امن امان کی فضا بہتر ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں