سرکاری تعطیلات کا شیڈول

اسلام آباد (بیوروچیف) حکومتِ پاکستان نے سال2026ء میں ملک بھر کی سرکاری تعطیلات کا مکمل شیڈول جاری کر دیا ہے۔ نئے سال میں شہری اور ملازمین اب اپنی تعطیلات کی منصوبہ بندی کر سکتے ہیں، کیونکہ شیڈول میں قومی، مذہبی اور بینک تعطیلات شامل ہیں۔معلومات کے مطابق سال 2026 میں تقریبا 17 سرکاری تعطیلات ہوں گی، جن میں اہم مواقع جیسے یومِ کشمیر، عید الفطر، یومِ پاکستان، یومِ مزدور، عید الاضحی، یومِ آزادی، عید میلاد النبی ۖ، یومِ اقبال، قائدِ اعظم ڈے اور کرسمس شامل ہیں۔5 فروری (جمعرات) یومِ کشمیر،21 تا 23 مارچ (ہفتہ تا پیر) عیدِ الفطر،23 مارچ (سوموار) یومِ پاکستان،1 مئی (جمعہ) یومِ مزدور،27 تا 28 مئی عید الاضحی،28 مئی (جمعرات) یومِ تکبیر،25 تا 26 جون عاشورہ،14 اگست (جمعہ) یومِ آزادی،25 اگست (منگل) عید میلاد النبی ۖ،9 نومبر (پیر) یومِ اقبال،25 دسمبر (جمعہ) قائدِ اعظم ڈے اور کرسمس،26 دسمبر (ہفتہ) کرسمس کے بعد چھٹی (صرف مسیحی ملازمین کے لیے) ہوگی۔ماہرین کے مطابق بعض مذہبی تعطیلات چاند کی رویت پر منحصر ہوتی ہیں، اس لیے تاریخوں میں معمولی تبدیلیاں متوقع ہیں۔ شہریوں اور دفاتر کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ حتمی سرکاری نوٹیفیکیشن کے بعد اپنی تعطیلات کی منصوبہ بندی کو حتمی شکل دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں