سرگودھا میں تجاوزات کیخلاف بھرپور آپریشن،پختہ تھڑے مسمار

سرگودہا (بیوروچیف) ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم کی ہدایت پر “ہفتہ انسداد تجاوزات” کے سلسلہ میں ضلع بھر کے چھوٹے بڑے بازاروں اور شاہرات پر تجاوزات کے خلاف کے خلاف بھرپور آپریشن جاری ہے۔ اے ڈی سی جی/ سی او ایم سی عمر فاروق کی سربراہی میں سٹی روڈ ، اردو بازار اور خوشاب روڈ پر پختہ و عارضی تجاوزات کو مسمار کر دیا گیا جبکہ جگہ جگہ بے ہنگم انداز میں کھڑی ڑیرھیوں کو ایک مخصوص مقام پر لائن میں لگایا گیا۔ اسی طرح بھاگٹانوالہ مین بازار میں بھی دکانداروں کو اپنی حدود میں کرکے لائن لگا دی گئی۔ حدود سے باہر سامان رکھنے کی صورت میں دکاندار کے خلاف ضابطہ کی کارروائی کی جائے گی۔ تمام تحصیلوں میں بھی اسسٹنٹ کمشنروں کی نگرانی میں تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز آپریشن بھرپور انداز میں جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے تجاوزات کے خاتمہ کی واضح ہدایات جاری کر رکھی ہیں، ضلع بھر میں انسداد تجاوزات آپریشن کو پوری قوت سے جاری رکھا جائے گا۔ واضح رہے کہ انسداد تجاوزات آپریشن میں پولیس ، ریونیو اور سول ڈیفنس کے رضاکاروں کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں