47

سرگودھا میں شدید سردی سے معمولات زندگی بُری طرح متاثر

سرگودھا (بیوروچیف) سرگودھا اور گردونواح میں دھند کے باعث معمولات زندگی بری طرح متاثر، سرکاری دفاتر میں آنیوالے ملازمین کو بھی شدید مشکلات کا سامنا، کئی دفاتر میں ملازمین مقررہ وقت پر نہ پہنچ سکے دھند کے باعث جہاں ٹرینیں کئی کئی گھنٹے لیٹ ہیں وہاں پر موٹروے کے تمام انٹر چینجز بھی دھند کے باعث بند کردیئے گئے جس کی وجہ سے شدید سردی اور دھند میں انٹر چینجز کے قریب گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا محکمہ موسمیات نے دھند کا یہ سلسلہ آئندہ چند روز تک جاری رہنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے مسافروں سے کہا گیا ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں تاکہ ان کی زندگیاں محفوظ رہ سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں