4

سفر کو محفوظ بنانے کیلئے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے

چنیوٹ(نامہ نگار)وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق شہریوں کے سفر کو محفوظ بنانے کیلئے عملی اقدامات جاری ہیں۔ ڈی پی او عبداللہ احمد نے شہر کے مختلف علاقوں میں شہریوں میں ٹریفک قوانین کے حوالے سے آگاہی پمفلٹ تقسیم کیے۔ شہریوں کو ٹریفک قوانین میں ترمیم کے حوالے سے آگاہی دی گئی اور محفوظ سفر کیلئے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ ڈی پی او نے مختلف علاقوں میں ٹریفک پولیس کے قائم ناکہ بندی پوائنٹس کا وزٹ کیا، ہدایات دیں۔ ڈی پی او نے ٹریفک پولیس کو ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بناتے ہوئے ٹریفک وائلیٹرز کیخلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لانے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او عبداللہ احمد کا کہنا تھا کہ شہریوں کے سفر کو محفوظ بنانے کیلئے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ شہری اپنے اور دوسروں کے سفر کو محفوظ بنانے کیلئے ٹریفک قوانین پر عمل کریں۔ موٹر سائیکل سوار دوران سفر ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں۔ والدین 18 سال سے کم عمر بچوں کو گاڑی ہرگز مت چلانے دیں۔ بعدازاں ڈی پی او نے میرج حال مالکان سے میٹنگ کی اور ترمیم کے حوالے سے مکمل بریف کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں