77

سلطان طارق باجوہ کا(ن) لیگ میں شمولیت کا اعلان

صفدرآباد(نامہ نگار)پی پی 132 سانگلہ ہل سے منتخب آزاد رکن اسمبلی چوہدری سلطان طارق باجوہ نے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔چوہدری سلطان طارق باجوہ نے آزاد حیثیت سے الیکشن مین حصہ لیااور مسلم لیگ نون کے امیدوار میاں اعجاز حسین بھٹی کو شکست دی تھی۔اپنی جیت کے بعد انہوں نے پاکستان مسلم لیگ(ن)کے قائدمیاں محمد نواز شریف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) مین شامل ہونے کا اعلان کر دیا ہے اور کہا کہ مسلم لیگ (ن)ہی ملکی مسائل کا ادراک رکھتی ہے اور نواز شریف ہی عوام کی امنگوں پر پورا اتر سکتے ہین اس لئے وہ مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔سلطان طارق باجوہ کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پرحلقہ کے عوام نے بھی اظہار اعتماد کیا ہے اور ان کے فیصلے کومدبرانہ فیصلہ قرار دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں