سٹاک مارکیٹ کی اونچی اڑان ‘نیا ریکارڈ قائم

کراچی(بیوروچیف) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان کے باعث ریکارڈ بننے کا سلسلہ برقرار ہے۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 1900سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ ایک لاکھ 81ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گئی۔ ٹریڈنگ کے دوران سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ81ہزار 092پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 2679پوائنٹس اضافے سے ہنڈرڈ انڈیکس پہلی بار ایک لاکھ 79 ہزار 34 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں