87

سپورٹس کمپلیکس کی تکمیل کیلئے بقایا کام کی رفتار تیز کریں

فیصل آباد (پ ر) ایف ڈی اے سٹی میں سٹیٹ آف دی آرٹ سپورٹس کمپلیکس کا میگا پراجیکٹ شہریوں کیلئے نئے سال کا تحفہ ہوگا جس کیلئے عنقریب ممبرشپ کا آغاز کیا جار ہا ہے۔یہ بات ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری نے ایک اجلاس میں سپورٹس کمپلیکس کے منصوبے کی تکمیل کی پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے کہی۔چیف انجینئر ایف ڈی اے مہر ایوب گجر نے سپورٹس کمپلیکس کی تکمیل کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل جنید حسن منج اوردیگر افسران نے شرکت کی۔ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے تاکید کی کہ سپورٹس کمپلیکس حتمی تکمیل کیلئے بقایاکام کی رفتار تیزکریں تاکہ اس منصوبے کے ثمرات شہریوں تک جلد پہنچائیں۔ انہوں نے کہاکہ 27 کنال اراضی پر قائم کئے گئے سپورٹس کمپلیکس میں عالمی معیار کے مطابق مختلف ان ڈور گیمز کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں جن میں مرد و خواتین شائقین کیلئے الگ الگ کورٹس تعمیر کئے گئے ہیں ان میں بیڈ منٹن، سکوائش، لان ٹینس، باسکٹ بال کے کورٹس،سوئمنگ پولز، جمنیزیم،سنوکر،کیرم اور چیس کی کھیلوں کیلئے ہالز شامل ہیں جبکہ 1450 رننگ فٹ پر مشتمل جوکنگ ٹریک بھی اس اہم منصوبے کا حصہ ہے علاوہ ازیں سپورٹس کمپلیکس میں اعلی معیار کیکچن، ڈائنگ ہال، ٹائلٹ بلاک، چلڈرن پلے ایریا، وسیع پارکنگ ایریا اور اوپن گرین ایریا بھی سپورٹس کمپلیکس میں شامل ہیں۔ انہوں نے سپورٹس کمپلیکس کی جلد تکمیل کے لئے ہمہ وقت متحرک رہنے کی ہدایت کی۔چیف انجینئر مہرایوب گجر نے بتایاکہ بیڈ منٹن، لان ٹینس، سکوائش باسکٹ بال کے کورٹس اور سوئمنگ پولزہرطرح سے مکمل ہیں جبکہ جمینزیم کیلئے سازو سامان کی خریداری کیلئے محکمانہ کارروائی جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سپورٹس کمپلیکس کی عمارت اور ارد گرد کے ماحول کو جمالیاتی ذوق سے مطابق خوشگوار اور سرسبز و شاداب بتایاگیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں