53

سڈنی ٹیسٹ’ پاکستانی ٹیم طے

آسٹریلیا (سپورٹس نیوز)آسٹریلیا کے خلاف سڈنی ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان ٹیم کے گیارہ کھلاڑی طے کرلیے گئے۔ذرائع کے مطابق سڈنی ٹیسٹ کھیلنے کے لیے اسپنرز ساجد خان، محمد نواز اور ابرار احمد میں مقابلہ ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 25 سال کے لیگ بریک گگلی بولر ابرار احمد کو سڈنی ٹیسٹ کے لیے فٹ قرار دے دیا گیا ہے، انہوں نے آخری ٹیسٹ میچ جولائی 2023 میں سری لنکا کے خلاف کھیلا تھا۔ذرائع کے مطابق سڈنی ٹیسٹ میں امام الحق کو ڈراپ کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ اوپنر صائم ایوب ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے جنہوں نے پاکستان کے لیے 8 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل رکھے ہیں۔سڈنی ٹیسٹ کے لیے امکان ہے کہ پاکستان ٹیم میں کپتان شان مسعود، عبداللہ شفیق، صائم ایوب، بابر اعظم، سعود شکیل، سلمان علی آغا، محمد رضوان، ابرار احمد، شاہین شاہ آفریدی، عامر جمال اور میر حمزہ شامل ہوں گے۔واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ کل سے سڈنی میں شروع ہوگا، آسٹریلیا کو سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں