سکیورٹی فورسز کی کارروائی اسلحہ کی بڑی کھیپ پکڑ لی

کوئٹہ(بیوروچیف) تربت میں اسلحہ سمگلنگ نیٹ ورک پر سیکیورٹی فورسز نے کاری ضرب لگاتے ہوئے غیر قانونی اسلحے کی بڑی کھیپ ضبط کر لی۔بلوچستان کے ضلع کیچ کی تحصیل تربت میں سیکیورٹی فورسز نے بڑا کریک ڈائون کیا اور بھاری مقدار میں غیر قانونی اسلحہ ضبط کر لیا۔ذرائع کے مطابق ایم8شاہراہ سمی ناکے پر مشتبہ پک اپ کی تلاشی کے دوران غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا۔سیکیورٹی فورسز نے مشتبہ گاڑی سے 400 پستول اور 340میگزین ضبط کر لیے جبکہ کارروائی کے دوران مشتبہ شخص گاڑی سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار شخص کی شناخت احسن اللہ ولد میر باز خان، ساکن پشاور کے طور پر ہوئی۔ملکی امن و امان کے قیام اور شرپسند عناصر کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز پرعزم ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں