108

سیدنا صدیق اکبر کا دورخلافت بڑا درخشندہ اور منور دور تھا ، علامہ ریاض احمد کھرل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) جے یو پی کے زیر اہتمام مرکزی جامع مسجد دربار قادریہ پر سالانہ سیدنا حضرت ابو بکر صدیق کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں علماء اکابرین امہ معززین شہر نے بھر پور شرکت کی اس موقع پر ملک کے ممتاز عالم دین علامہ محمد ریاض کھرل نے صدارتی خطاب میں کہا کہ امیر المومنین سیدنا حضرت صدیق اکبر کا دور خلافت بڑا درخشندہ ‘منور’روشن دور تھا جس کے نقش و گوشے کی خوشبو صدیاں بیت گئیں دنیا اب بھی پارہی ہے آپ نے انداز حکمرانی میں رہتی دنیا تک وہ انمٹ نقوش چھوڑے جو مشعل راہ مینارہ نور ہیں امت مسلمہ پیغام ربانی اسوہ رسول اللہ ۖ کا درس خاندانی نبوت سے موادت خلفاء اصحاب النبی ۖ کی وفائوں کے قصیدے تاقیامت پڑھتی رہے گی زمین و آسمان پر چرچے تاابد جار ی رہیں گے ضرورت ہے کہ تعلیمات پر عمل کیا جائے علامہ رضا امین سیفی محمدی ‘پیر محمد صدیق الرحمن احمد خالقی ‘علامہ محمد اکرم مجددی و دیگر مقررین نے کہا کہ خلفاء رسول پاک ۖ نے ریاست مدینہ کو قرآن و سنت سے مزین کیا اپنے کردار و عمل سے مثالی بنایا ضرورت ہے کہ کلمہ طیبہ کے نام پر وجود میں آنیوالی مملکت خداداد پاکستان میں نفاذ اسلام کیا جائے تاکہ بانی پاکستان حضرت قائداعظم محمد علی جناح کا فلاحی ‘اسلامی ریاست کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکے ۔مقررین نے کہا کہ ہم اپنے سپہ سالار جنرل حافظ عاصم منیر کے خیالات فوج ‘عوام ایک پاکستا ن کے جذبے کو ئی شکست نہیں دے سکتا کی تائید کرتے ہیں اور دشمنانان اسلام و پاکستان کے مذموم ارادوں کو ہم اپنے قومی اتحاد سے خاک میں ملادیں گے ۔ اختتام پر پاکستان کی ترقی و سلامتی اور اہل فلسطین و کشمیر کی آزادی ‘شہداء کی بلندی درجات کیلئے دعا کی گئی تو ہر آنکھ اشکبار ہو گئی اور ایک متفقہ قرارداد کے ذریعے مطالبہ کیا گیا کہ خلفائے راشدین کے ایام پر عام تعطیل کی جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں