74

سید طارق محمود شاہ ایم ڈی پاکستان بیت المال مقررہونے پر فخر ہے

کمالیہ(نامہ نگار)ممبر ضلعی امن کمیٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ سید ثقلین حیدر کاظمی نے کہا ہے کہ کمالیہ اور ہمارے خاندان کے لیے یہ فخر کی بات ہے کہ ہمارے بھائی مخدوم سید طارق محمود الحسن شاہ ایم ڈی پاکستان بیت المال مقرر ہوئے ہیں انہوں نے پہلے بھی مختلف حکومتی عہدوں پر رہتے ہوئے عوام کی خدمت کی ہے اور اسی جذبہ کو دیکھتے ہوئے انہوں نے اس عہدے کو قبول کیا ہے ہم اس حکومتی ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھانے کی بھرپور کوشش کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنی رہائش گاہ پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کے دوران کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک بھر میں بیت المال کے فنڈز کی تقسیم کو شفاف اور منصفانہ طریقہ کار کے تحت تقسیم کیا جائے گا ایک ایک حکومتی روپیہ مستحق افراد پر خرچ ہوگا اور ہم ثابت کریں گے کہ جو حکومتی ذمہ داری دی گئی تھی اس کو احسن طریقے سے نبھایا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں