6

شادی کی تقریبات میں ہوائی فائرنگ،آتش بازی شہریوں کیلئے مصیبت بن گئی

گوجرہ( نامہ نگار)گوجرہ شہر اور گردونواح میں میں شادی بیاہ کی تقریبات پر آئے روز رات گئے تک ٹھاہ ٹھاہ کرنا،ڈھول باجے بجانا اور تقریبا ت کو رنگین بنانا معمول بن گیا۔ آتش بازی کے سامان چلانے اور اسکی خریدوفروخت پر پابندی کے احکامات کے باوجود شہر میں کرنسی نوٹوں کا کاروبار کرنے والوں، منیاری کے دوکان داروں اور گاڑیوں کی ڈیکوریشن کرنے والوں نے شہر کے بارونق بازاروں میں فروخت کرنے کی غرض سے آتش بازی کا سامان رکھا ہواہے جو دیدہ دلیری سے فروخت کرتے ہوئے پائے جاتے ہیں۔ سامان کسی وقت بھی کسی دلخراش سانحہ کو جنم دے کرقیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کا سبب بن سکتا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی چشم پوشی باعثِ تشویش ہے۔ مقامی شہریوں نے فوری اصلاح احوال کا مطالبہ کیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں