11

شالیمار ایکسپریس میں ریلوے ملازمین کی تذلیل پر احتجاج

حجرہ شاہ مقیم ( نامہ نگار )شالیمار ایکسپریس کا آپریشن نجی کمپنی اے اے انٹرپرائزز کے سپرد ہوتے ہی سنگین بدانتظامی سامنے آگئی، جس پر پاکستان ریلوے پریم یونین نے شدید احتجاج کیا ہے۔ ریلوے کے آپریشنل اسٹاف نے بتایا کہ ڈیوٹی مکمل کر کے سفر کے دوران سرکاری شناختی کارڈ اور باقاعدہ جاری شدہ ڈیوٹی پاس CM 212 دکھانے کے باوجود نجی ٹرین عملے نے انہیں زبردستی ٹکٹ جاری کیا۔ یہ اقدام نہ صرف قواعد کی صریح خلاف ورزی قرار دیا جا رہا ہے بلکہ ریلوے ملازمین کی تذلیل کے مترادف سمجھا جا رہا ہے۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب گڈز انچارج عزیز ذوالفقار اور مبشر رشید کو پاس دکھانے کے باوجود ٹکٹ تھما دیا گیا، جبکہ ذرائع کے مطابق دیگر ریلوے ملازمین کو بھی اسی قسم کے رویے کا سامنا کرنا پڑا۔ اس صورتحال نے واضح کیا کہ معاملہ محض غلط فہمی نہیں بلکہ نجی کمپنی کی انتظامی کمزوری اور پروٹوکول کی بے توقیری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں