92

شدید سردی کی لہر کے باوجود ڈکیتی ، چوری کی وارداتوں میں کمی واقع نہ ہوسکی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) شدید سردی کی لہر کے باوجود فیصل آباد میں سرگرم ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ 105 مقامات پر وارداتیں کرتے ہوئے لاکھوں کے زیورات’ نقدی’ قیمتی سامان’ موبائل فونز چھین کر فرار ہو گئے، جبکہ متعدد شہریوں کو موٹرسائیکلوں سے محروم کر دیا گیا’ نہتے شہری جگہ جگہ لٹنے پر مجبور’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ تفصیل کے مطابق سول لائن کے علاقہ الفلاح بنک کے باہر عبدالرب سے نقدی’ فون’ جیل روڈ پر ظفر چوک کے قریب یعقوب سے 15ہزار روپے’ فون’ ڈائیوو روڈ پر عتیق الرحمان سے 70ہزار روپے’ فون’ امین پور بازار سے صباء ذوالفقار’ انار کلی بازار سے پرویز جھپٹا مار کر فون چھین لئے’ جھنگ بازار حارث ٹریڈرز الیکٹرک شاپ سے بھاری مالیت کا سامان چور لے گئے’ بغدادی چوک کے حسن شہزاد’ مراد آباد کے نصیر احمد’ رشیدآباد کے فیصل’ شاہی چوک کے علی حسن’ ڈائیوو روڈ پر علی اکبر’ سدھوپورہ روڈ پر فیصل سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ ڈیرہ سائیں قبرستان موڑ سے احسان الحق سے نقدی’ فون چھین لیا’ لاثانی گارڈن کے شیخ وسیم سے 66ہزار روپے’ فون’ غلام محمد آباد کے جمشید سے نقدی’ فون’ اچکیرہ روڈ پر وقاص سے موبائل فون’ ڈائیوو روڈ پر سعید سے نقدی’ فون لوٹ لیا’ محلہ صادق آباد کے ہمایوں’ گندا نالہ الائیڈ موڑ کے قریب طالب فاروق سے 8ہزار روپے’ فون چھین لیا گیا’ غلام محمد آباد کے باسط سے 50ہزار روپے’ فون’ آدم چوک میں عثمان سے 30ہزار روپے’ فون’ جواد کلب روڈ پر سعید سے 25ہزار روپے’ فون’ کشمیر روڈ پر شہباز’ سدھوپورہ میں ذیشان سے جھپٹا مار کر پرس چھین لیا’ محلہ عثمان غنی کے وقاص سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ سبحان اﷲ چوک میں محمد علی سے 16ہزار روپے’ فون’ مدن پورہ میں ہمایوں سے 50ہزار روپے’ فون’ سیالوی کالونی کے قریب قاسم سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ لطیف چوک میں اکرام سے 20ہزار روپے’ فون’ سلطان ٹائون کے اقبال سے 1لاکھ 35ہزار روپے’ فون چھین لیا گیا’ رضاآباد کے محمد اکرم سبزی منڈی جاتے ہوئے اڑھائی لاکھ کا فون’ کینال روڈ پر سعید سے 3ہزار روپے’ فون’ 6 ج ب کے تنویر’ 7 ج ب کے توفیق احمد’ 100 ج ب کے محمد محسن کے گھروں کے تالے توڑ کر چور لاکھوں کے زیورات’ نقدی اور قیمتی سامان لے گئے’ سرگودھا روڈ پر اصغر سے نقدی’ فون’ فریدی چوک کے قریب ریاض کی دکان’ کھجور والا باغ کے قریب دانش’ 201 رب کے شاہد کو لوٹ لیا’ راجباہ روڈ پر رکشہ سوار نور احمدخان سے نوسرباز 3لاکھ روپے’ قیمتی فون لے اُڑے’ طارق آباد پل کے قریب رانا عبدالرحمن سے 10ہزار روپے’ فون’ 208 رب کے قریب علی ورک کی دکان کا صفایا کر دیا گیا’ حسن پورہ کے بشارت علی سے 10ہزار روپے’ فون’ غوثیہ روڈ پر عبدالوحید سے نقدی’ فون’ غالب سٹی میں سہیل امجد کے گھر داخل ہونیوالے ڈاکو 12لاکھ کے زیورات’ نقدی اور قیمتی سامان لے گئے’ عاصم ٹائون کے قریب ڈلیوری بوائے علی نواز سے 7ہزار روپے’ دو پیزے چھین لئے’ 80 گ ب کے عدنان سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ نڑوالہ بنگلہ کے قریب بابر سے 50ہزار روپے’ فون’ سیم بائی پاس کے قریب اظہر سے 25ہزار روپے’ فون’ 267 رب کے محمود الحسن کو لوٹ لیا’ مظفر کالونی کے خالد محمود کے گھر کا صفایا کر دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں