39

شوبز انڈسٹری میں نئے آنیوالوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے

لاہور (شوبز نیوز) معروف گلوکارہ اداکارہ و سماجی کارکن حدیقہ کیانی نے کہا ہے کہ ہمیں نئے آنے والوںکو پرموٹ کرنا ہو گا ‘پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں صرف اسے اجاگر کرنے کی ضرورت ہے ۔اپنے ایک انٹرویو کے دوران گلوکارہ حدیقہ کیانی نے کہاکہ پاکستان میں گلوکاری اور اداکاری کے شعبے میں ہرروز نیا ٹیلنٹ سامنے آ رہا ہے جو بحرانوں کا شکار پاکستان فلم انڈسٹری کیلئے انتہائی خوش آئند ہے لیکن ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم نئے آنے والوںکو پروموٹ کریں اور انہیں آگے بڑھنے کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کئے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں