شوبز میں کامیابی کیلئے بہت سے پاپڑ بیلنا پڑے’ عروہ حسین

کراچی (شوبز نیوز) شوبز انڈسٹری کی کامیاب ترین اداکارہ عروہ حسین نے کہا ہے کہ شوبز کی دنیا میں کامیابی حاصل کرنا آسان نہیں اس کیلئے بہت سے پاپڑ بیلنا پڑتے ہیں۔ شروع شروع میں ڈراموں میں کام کیلئے پروڈیوسرز کو یقین دہانی کرانا پڑی کہ میں بہترین اداکاری کروں گی، اﷲ کا شکر ادا کرتی ہوں کہ اس نے میری عزت رکھی اور ڈرامے کامیاب ہوئے لوگوں نے میری نیچرل اداکاری کو پسند کیا۔ انہوں نے کہا کہ شوبز کی چمک دمک باہر سے بھلی لگتی ہے مگر اس میں داخل ہونے کے بعد پتہ چلتا ہے کہ اس کام میں کتنی مشکلات اور مشقت کرنا پڑتی ہے جب کیریئر کا آغاز کیا تو کئی مشکلات کا سامنا کیا تاہم محنت اور لگن سے کام جاری رکھا بالآخر محنت کا ثمر مل گیا، آج میرے پاس بہت سے پراجیکٹس ہیں جن میں کام کر رہی ہوں آئندہ بھی مداحوں کے توقعات پر پورا اتروں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں