2

شوہر ظہیر نے ہمیشہ میرے جذبات کا خیال رکھا’ سوناکشی سنہا

ممبئی (شوبز نیوز) سوناکشی سنہا نے اپنی شادی شدہ زندگی اور تعلقات میں آنے والی مشکلات پر پہلی بار کھل کر بات کی ہے۔حال ہی میں سوناکشی نے سوہا علی خان کے پوڈکاسٹ کیا محبت کا کوئی مکمل فارمولہ ہے؟ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے تعلقات میں آنے والی مشکلات اور کپلز تھراپی کے تجربے کو شیئر کیا۔سوناکشی اور ظہیر کی کہانی ایک آئیڈیل جوڑے کی نہیں تھی۔ شادی سے قبل، انہوں نے سات سال ایک دوسرے کے ساتھ گزارے، لیکن اس دوران کئی مواقع پر ایسا لگتا تھا کہ دونوں ایک دوسرے سے الجھ رہے ہیں۔سوناکشی نے کہا، ہم تین سال میں ایک دوسرے کے بال کھینچنا چاہتے تھے، اور ہمیں ایک دوسرے کے نقطہ نظر کو سمجھنے میں بہت مشکل پیش آ رہی تھی۔سوناکشی اور ظہیر نے تعلقات کی مشکلات کو حل کرنے کے لیے کپلز تھراپی کا سہارا لیا۔ سوناکشی نے بتایا کہ تھراپی کے دو سیشنز کے بعد ان کی مشکلات کا حل نکلا اور دونوں ایک دوسرے کو بہتر سمجھنے لگے۔سوناکشی نے کہا، ہم نے اس کا تجربہ کیا کیونکہ میں چاہتی تھی کہ ہمارا رشتہ کامیاب ہو۔ میں نے اس کے لیے ہاں کہا اور یہ بہت مددگار ثابت ہوا۔ صرف دو سیشنز نے ہمارے تعلقات کو مضبوط بنایا اور ہمیں یہ سیکھنے میں مدد کی کہ دوسرے شخص کے بات کرنے کا طریقہ اصل میں ان کی خواہشات کو ظاہر نہیں کرتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں