108

”شکریہ مریم نواز” محمد عامر وزیر اعلیٰ پنجاب کے شکر گزار

لاہور (بیوروچیف)پنجاب کی نئی منتخب وزیراعلی مریم نواز نے قومی کرکٹر محمد عامر کی فیملی کے ساتھ سٹیڈیم میں ہونے والے بدتمیزی کے واقعہ پر نوٹس لیتے ہوئے کھلاڑی کو فون کیا جبکہ ڈپٹی کمشنر ملتان نے بھی محمد عامر سے بات کرکے تمام غلط فہمیاں دور کیں ۔تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باولر اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی محمد عامر نے ٹویٹر پر پیغام جار ی کرتے ہوئے کہا کہ میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا تہہ دل سے شکرگزار ہوں کہ انہوں نے میری گزارش پر توجہ دی اور اپنے قیمتی وقت میں سے مجھے کال کی ، ڈپٹی کمشنر ملتان نے بھی ذاتی حیثیت میں تمام غلط فہمیاں دور کیں ، میں آپ کی کاوش کو سراہتاہوں اور آپ کے نئے سفر میں میری نیک خواہشات آپ کے ساتھ ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں