شہرمیں تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری رہنا چاہیے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے تاجر لیڈر حاجی اصغر علی باجوہ ،سابق صدر میاں آصف اسلم نے کہا ہے کہ فیصل آبادمیں عوامی ترقی کے حوالے سے جاری ناجائز تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری رہنا چاہئے آنے ولے دنوں میں آٹھوں بازاروں کے اندر خوبصورتی اورصفائی ستھرائی کا نظام بہتر نظر آئے گا جو موجود وقت کی ضرورت بھی ہے پی ٹی آئی کو اپنے مفادات اور سیاست سے پہلے پاکستان کی بہتری کے لیے سوچنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے دنیا میں پاکستان کے دیوالیہ ہونے کی شرطیں لگوائیں، انہوں نے پاکستان کو سری لنکا بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ، انکے آئی ایم ایف سے معاہدے نے پاکستان کی مالی خودمختاری دائو پہ لگادی تھی۔مگر مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے دن رات محنت کر کے معیشت کو دوبارہ ترقی کی جانب گامزن کر دیا ہے جس کے ثمرات بھی عوام تک پہنچ رہے ہیں ۔ سال 2024پنجاب کے زرعی شعبے میں عملی تبدیلیوں کا سال ثابت ہوا۔ وزیراعلی مریم نواز کی قیادت میں کسان کارڈ کے ذریعے 30ارب روپے کی زرعی مداخل کی فراہمی ممکن ہوئی، اور گندم کی کاشت کا 99فیصد ہدف حاصل کیا گیا۔ گرین ٹریکٹرز سکیم کے تحت 2500کسانوں کو سبسڈی پر ٹریکٹر فراہم کیے جا چکے ہیں، جبکہ جدید مشینری اور ٹیکنالوجی زراعت میں نئی جدت لا رہی ہیں۔ یہ اقدامات پنجاب میں زراعت کے ایک مضبوط اور روشن مستقبل کی بنیاد ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں