5

صحافی ندیم عباس رضائے الہٰی سے انتقال کر گئے

کمالیہ(نامہ نگار)پریس کلب کمالیہ کے صدر اور سینئر صحافی ندیم عباس قمر رضائے الہی سے انتقال کر گئے ۔ مرحوم کی نمازِ جنازہ امام بارگاہ حاجی چوک کمالیہ میں ادا کی گئی، جس کے بعد انہیں آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔نمازِ جنازہ میں سیاسی، سماجی، مذہبی اور صحافتی حلقوں سے تعلق رکھنے والی متعدد شخصیا ت سمیت شہر بھر سے آئے ہوئے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مرحوم کی صحافتی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے شرکا نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں