8

صحت اور تعلیم کے شعبوں میں بہتری انتظامیہ کی ترجیح ہے،ڈپٹی کمشنر ٹوبہ

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت صحت اور تعلیم کے شعبوں میں بہتری اور موثر مانیٹرنگ کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ نے ضلع کے مختلف اداروں کا اچانک دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے مریم نواز ہیلتھ کلینک 345 گ ب، رورل ہیلتھ سنٹر 316 گ ب چٹیانہ اور گورنمنٹ ماڈل پرائمری سکول 345 گ ب کھیکھہ بنگلہ میں انتظامی امور، سہولیات اور کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔مریم نواز ہیلتھ کلینک 345 گ ب میں ڈپٹی کمشنر نے مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات، ادویات کی دستیابی، اسٹاف کی حاضری اور ریکارڈ کا معائنہ کیا۔ انہوں نے علاج کے معیار کو بہتر بنانے اور مریضوں سے خوش اخلاقی کے ساتھ پیش آنے کی ہدایات جاری کیں۔رورل ہیلتھ سنٹر 316 گ ب چٹیانہ میں انہوں نے ایمرجنسی، آوٹ ڈور، لیبارٹری، صفائی کے انتظامات اور طبی آلات کی فعالیت کا جائزہ لیا جبکہ مریضوں سے ملاقات کر کے سہولیات کے بارے میں تاثرات حاصل کیے۔تعلیمی شعبے میں بہتری کے لیے ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ ماڈل پرائمری سکول 345 گ ب کھیکھہ بنگلہ کا دورہ کیا، جہاں اساتذہ کی حاضری، طلبہ کی تعداد، کلاس رومز کی حالت اور تدریسی معیار کا جائزہ لیا۔ بچوں سے سوالات کر کے تعلیمی معیار کا بھی معائنہ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں