54

صفدر آباد میں کاروبار میں سخت مندے کا رجحان ، بازار خالی

صفدرآباد(نامہ نگار)شہر اور گردو نواح میں سردی کی شدید لہر ،لوگ گھروں میں دبک کر بیٹھ گئے،کاروبار میں سخت مندے کا رحجان،بازار خالی،سکولوں مین چھٹیاں البتہ کھانے پینے کی دکانوں پر عوام کا جم غفیر،مچھلی کا کاروبار عروج پر پہنچ گیا،سموسے ،برگر ،پیزا اور چائے دودھ پتی کی شاپس پر گہما گہمی۔اردو بازار فوڈ کی دکانین رات دو بجے تک کھلتی ہیں ۔صفدرآباد میں سردی نے اپنا کام دکھادیا ہے ۔امیروں کو تو سردی کی پرواہ ہی نہیں ،غریب بنیان اور گرم کوٹ کو ترس گیا۔بازاروں مین پرانے اور بوسیدہ گرم کپڑے سستے داموں خرید کر زندگی کے دن گزارنے پر مجبوریہ لوگ بہت پریشان ہیں ۔کوئی ان کی مدد کو نہین پہنچ رہا،بڑے شاپنگ سنٹرز پر پیسے والوں کا رش شاپنگ مال والوں کی چاندی۔موبائل والوں کو کوئی فرق نہین پڑا ،پہلے سے بھی زیادہ لوگ موبائل کی دکانوں پر ٹوٹ پڑے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں