7

صنعتی یونٹس کے بوائلرز ،پریشرویسلز کی انسپکشن جلد مکمل کی جائے،کمشنر راجہ جہانگیر انور

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور کی فیصل آباد کے شہریوں کے تحفظ کے لئے زیروٹالرنس۔صنعتی یونٹس/فیکٹریز کے بوائلرز،پریشر ویسلزکی استعداد کار کی انسپکشن کے کام میں تیزی لانے کے لئے نجی کمپنیز سے میٹنگ کی۔کمپینز ٹائم لائینزاورٹیموں کی تعداد اور سوموار سے تمام کمپینز آن گرائونڈ اور روزانہ انسپکشن رپورٹ فراہم کریں۔انہوں نے کہا کہ ہر کمپنی کو الگ الگ ایریا مختص کیا گیا ہے جبکہ ڈی او انڈسٹریز فوکل پرسن نامزد ہیں۔کمشنر نے کہا کہ صنعتی یونٹس/فیکٹریز کے بوائلر/پریشر ویسلز کی استعداد چیک اور این او سیز کی موجودگی کے اہم ٹاسک کوجلد مکمل کرنا ناگزیرہے۔ڈویژنل وضلعی انتظامیہ کی طرف سے کمپینز کوہر ممکن انتظامی معاونت فراہم کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں