34

صوبائی سطح کے کبڈی میچز میں لاہور کی ٹیم نے ٹورنامنٹ جیت لیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) دوسری ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ گیمز صوبائی لیول کبڈی میچز میں لاہور کی ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بہاولپور کو شکست دے کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔ ٹورنامنٹ میں ٹوٹل 8ٹیموں نے حصہ لیا۔ فائنل تقریب کے مہمان خصوصی پروفیسر اقبال چوہان پرنسپل گورنمنٹ میونسپل ڈگری کالج فیصل آباد اور ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس ڈی پی آئی لاہور وقاص اکبر تھے۔ اول آنے والی ٹیم کو گولڈ میڈلز اور 1,50,000/- روپے کیش پرائز اور سیکنڈ پوزیشن حاصل کرنیوالی ٹیم کو سلور میڈلز اور 1,00,000/-روپے اورطیب گیلانی کو بہترین کمنٹری پر 10,000/-روپے نقد انعامات دیئے گئے۔ اس موقع پر پروفیسر خالد حسن ، ذیشان بٹ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ، فوکل پرسن ڈائریکٹر ٹورنامنٹ سید ارتضا شاہ ، پروفیسر خالد حسن ، پروفیسر ڈاکٹر عبدالرحمن، پروفیسر تنویر حمید، پروفیسر شاہد،پروفیسر محمدعلی منیجر لاہور ٹیم بھی موجود تھے۔ٹیکنکل کمیٹی کے فرائض پروفیسر شناور حسین ، پروفیسر شہزاد سلیم کھوکھر، فضل حق گجر ، اصغر اچھو، ساجد فرید ، خالد حسین نے سرانجام دیئے ۔ طیب گیلانی کی پنجابی میں کمنٹری نے خوب سما ں باندھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں