67

ضلع سرگودھا میں پرائس کنٹرول میکنزم پر بھرپور عملدرآمد جاری ہے

سرگودھا(بیوروچیف) ضلع بھر میں پرائس کنٹرول میکنزم پر بھرپور عملدرآمد جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ شعیب علی نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے صارفین کو ریلیف کی فراہمی کے اقدامات کا جائزہ لیا اور کہا کہ صارفین کو اشیائے ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنروں کو سبزی منڈیوں کے مسلسل دورے کرکے پھلوں وسبزیوں کی بولیوں کے عمل کی مانیٹرنگ جاری رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو مزید متحرک کریں۔انہوں نے تحصیل پرائس کنٹرول کمیٹیوں کے اجلاس باقاعدگی سے منعقد کرنے اور گرانفروشی و ذخیرہ اندوزی کے موثر خاتمہ کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ نرخ نامے آویزاں نہ کرنے اور زائد قیمت وصول کرنے والے دکانداروں کو حوالہ پولیس کیا جائے۔ اجلاس میں شریک اسسٹنٹ کمشنروں نے رمضان پیکج کی تقسیم کے حوالے سے اپنی تیاریوں بارے آگاہ کیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محسن صلاح الدین سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں