2

طلحہ انجم دوسری بار دنیا بھر میں سب سے زیادہ سنے جانیوالے فنکار قرار

لاہور (شوبز نیوز) پاکستانی میوزک انڈسٹری کے مقبول ریپر طلحہ انجم نے مسلسل دوسرے سال بھی پاکستان، بھارت، امریکا، برطانیہ اور کینیڈا میں سب سے زیادہ سنے جانے والے پاکستانی آرٹسٹ ہونے کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔سوشل میڈیا پر کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے طلحہ انجم نے ناقدین پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ انہیں نیچا دکھانے کے لیے کی جانے والی سازشیں، بائیکاٹس، بین، طنز، قانونی نوٹسز اور جھوٹی خبروں کا بھی کوئی اثر نہ ہوا۔ریپر نے کہا کہ اردو ریپ آج بھی وہیں نمبر ون پر کھڑا ہے جہاں ایک سال پہلے تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں