90

عارف علوی کو جوابدہ ہونا پڑیگا’ پلوشہ خان

اسلام آباد (بیوروچیف)پیپلز پارٹی کی سینیٹر پلوشہ خان نے کہا ہے کہ صدر پاکستان کا کوئی بھی کارنامہ قابل رشک نہیں ہے،یہ غیر آئینی صدر بن چکے ہیں، پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے صدر علوی پر برس پڑیں اور کہا کہ صدر صاحب کی خواہش پوری ہوتی تو صدارتی ریفرنس کے زریعے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ گھر جا چکے ہوتے، ان کی خواہش پوری ہوتی تو افواج پاکستان کیخلاف سازشیں کامیاب ہوتی،صدر پاکستان کا کوئی بھی کارنامہ قابل رشک نہیں ہے،صدر غیر آئینی صدر بن چکے ہیں ،خلاف ضابطہ کارناموں کا انہیں جواب دینا ہوگا ،صدر کی کرسی کے پیچھے چھپنے کی اجازت نہیں دینگے انہیں غیر آئین اقدام پر قانون کا سامناکرنا پڑے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں