78

عمران نہیں صرف اللہ پاکستان کو بچاسکتا ہے’ طارق جمیل

اسلام آباد (بیوروچیف) معروف مبلغ اور عالم دین مولانا طارق جمیل نے بتا دیا ہے کہ ان مشکل حالات میں پاکستان کو کون بچاسکتا ہے۔مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو کلپ میں مولانا کو نجی محفل کے دوران دین کی تبلیغ کرتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔اسی دوران انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے نعرے کون بچائے گا پاکستان عمران خان، عمران خان پر بھی تبصرہ کیا اور اسے غلط قرار دے دیا۔انہوں نے کہا کہ ‘یہ کہنا غلط ہے کہ عمران خان پاکستان بچائے، یہ بالکل غلط الفاظ ہیں، بلکہ صرف اللہ پاکستان کی حفاظت کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں