عمرہ پیکج کے نام پر لاکھوں روپے کا فراڈ کرکے ایجنٹ فرار

شرقپور شریف(نامہ نگار)شرقپور شریف میں عمرہ پیکج کے نام پر شہریوں سے لاکھوں روپے کا فراڈ سامنے آ گیا۔ متاثرہ خاندان کے مطابق ایک ٹریول ایجنٹ نے الرحمت ٹریول کے نام سے دفتر قائم کر رکھا تھا اور عمرہ کروانے کے لیے ویزا اور ٹکٹ کا پیکج دیا تھا۔متاثرہ شہری شیخ رنگ الٰہی مونگا کے مطابق انہوں نے اپنے اور اپنی فیملی کے عمرہ سفر کے لیے ایجنٹ کو لاکھوں روپے ادا کیے۔ تاہم جب وہ مقررہ تاریخ پر ایئرپورٹ پہنچے تو معلوم ہوا کہ انہیں دیے گئے ٹکٹ جعلی ہیں۔ اس پر انہوں نے فوری طور پر ایجنٹ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی مگر اس کا موبائل فون بند ملا۔متاثرہ خاندان جب ایجنٹ کے گھر پہنچا تو معلوم ہوا کہ ملزم گھر سے بھی فرار ہو چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں