عید کے بعد اسلحہ کلچرکے خاتمے کیلئے ایکشن پلان

لاہور (بیوروچیف) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ناجائز اسلحہ کے خاتمے کی ذمہ داری سی سی ڈی کو سونپ دی۔مریم نواز نے عید الفطر کے بعد اسلحہ کلچر کے خاتمے کے لئے بھرپور مہم کا حکم دیدیا اس سلسلے میں پنجاب میں پہلی مرتبہ اسلحہ نمائش اور ناجائز استعمال کے سدباب کے لیے جامع ایکٹ تیار کر لیاگیا۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے جامع ایکٹ کے ڈرافٹ کی منظوری دیدی۔نئے ایکٹ میں ہرقسم کے ناجائز اسلحہ کے خاتمے کی شقیں شامل کی گئی ہیں۔انٹیک اسلحہ گھر میں آویزاں کرنے کے لئے بھی خصوصی اجازت نامہ درکار ہو گا۔نئے ایکٹ کے نفاذ کے بعد ناجائز اسلحہ سی سی ڈی کو جمع کرانا ہو گاجبکہ لائسنس یافتہ اسلحہ بردار شہری کو بھی اسلحہ رکھنے کی معقول وجہ بیان کرنا ہوگی۔مقررہ مدت میں ناجائز اسلحہ جمع نہ کرانے پر سخت سزائیں تجویز کی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں