133

غزہ فلسطینی سر زمین ہے اور رہے گی’امریکہ

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ غزہ فلسطینی سر زمین ہے اور رہے گی۔امریکا نے اسرائیلی وزرا کی جانب سے فلسطینیوں کو غزہ سے نکل جانے کے دیے گئے بیان کی مذمت کی ہے۔اس حوالے سے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ امریکا اسرائیلی وزرا کے بیان کی سختی سے مذمت کرتا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزرا کا بیان اشتعال انگیز اور غیر ذمے دارانہ ہے۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے مزید کہا ہے کہ حماس کا اب کوئی مستقبل نہیں ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کوئی دہشت گرد گروپ اب اسرائیل کے لیے خطرہ نہیں ہے۔واضح رہے کہ منگل کے روز 2 اسرائیلی وزرا نے فلسطینیوں کو غزہ سے نکل جانے کا کہا تھا۔اسرائیلی وزرا نے یہودی آباد کاروں کو محصور علاقوں میں واپس جانے کے لیے بھی کہا تھا۔دوسری جانب حزب اللہ نے اسرائیلی ڈرون حملے میں ساتھیوں سمیت حماس کے نائب سربراہ کی شہادت کا بدلہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو صالح العاروری کی شہادت کی بھاری قیمت چکانی ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں