63

فیصل آباد میں ڈکیتی ، چوری کی وارداتوں میں اضافہ ، شہری لٹنے پر مجبور

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈکیتی’ راہزنی اور چوری کی درجنوں وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات’ نقدی’ قیمتی سامان’ موبائل فونز چھین کر لے گئے’ متعدد شہریوں کو موٹرسائیکلوں سے محروم کر دیا گیا’ بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہری عدم تحفظ کا شکار ہو گئے، پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کو پکڑنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔ تفصیل کے مطابق منروا کلب کے قریب نایاب سے جھپٹا مار کر فون’ الائیڈ موڑ کے قریب حذیفہ سے نقدی’ فون’ کوتوالی چوک کے قریب طلحہ سے 64ہزار روپے’ فون’ امین پور بنگلہ کے قریب امان سے نقدی’ فون’ نڑوالا چوک میں قاسم سے 25ہزار روپے’ فون’ ماہیہ شاہ قبرستان کے قریب عبدالحلیم سے 50ہزار روپے’ فون چھین لئے’ رضاآباد کے ذیشان کے گھر سے 3تولے زیورات’ نقدی’ لیپ ٹاپ’ چھوٹی اناسی کے سلامت علی سے 33ہزار روپے’ فون’ سرگودھا روڈ کے جنید اکرم سے 16ہزار روپے’ فون’ 107 ج ب کے عالم شیر سے 50ہزار روپے’ فون’ 189 رب کے ارسلان سے موٹرسائیکل’ نقدی’ فون’ 85 رب کے مبین سے نقدی’ فون چھین لیے’ 102 ج ب کے یونس کے ڈیرہ سے ٹوکہ مشین چور لے گئے’ 117 ج ب کے آصف کی فیکٹری سے لاکھوں کی سولر پلیٹس چور لے اُڑے’ 143 رب کے خرم قمر کے ڈیرے سے لاکھوں کے مویشی چور لے گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں