161

فیصل آباد کے 2لاکھ شہریوں کو 5ملین گیلن پانی روزانہ فراہم کیا جائیگا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے جھال خانوآنہ پر واسا کے واٹر ڈسٹری بیوشن امپروومنٹ پراجیکٹ اور نڑوالا روڈ پر ڈرینج لائن کی بحالی کی تعمیرات کا جائزہ لینے کے لئے سائٹس کا دورہ کیا۔مینجنگ ڈائریکٹر واسا عامر عزیزنے پراجیکٹ کے حوالے سے بریفنگ دی اور بتایا کہ جائیکا کے تعاون سے 7،ارب روپے کی لاگت سے میگا پراجیکٹ کا 20 فیصد سے زائد کام مکمل ہوچکا ہے اوریہ منصوبہ 2025 میں مکمل ہوجائے گا۔اس پراجیکٹ کی تکمیل سے پانچ ملین گیلن پانی روزانہ دو لاکھ سے زائد شہریوں کو فراہم کیا جائیگااور اس پراجیکٹ کے تحت واٹر پلانٹ کی توسیع اور 2 اوور ہیڈریزوائراور 2گرانڈ ریزر وائرز تعمیر کئے جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ 5 کروڑ روپے کی لاگت سے ڈرینج لائنز کی بحالی کا پراجیکٹ بھی شروع کر دیا گیا ہے جس سے ڈرینج لائنز کی دیوار ٹوٹنے سے بچانا ہے اسی طرح جہاں پر ڈرینج لائنز کی دیواریں چھوٹی ہیں اور وہاں پر کسی کے گرنے کے خدشات موجود ہونگے تو ان دیواروں کو بھی تعمیر کر کے اونچا کردیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے واسا کے میگا پراجیکٹ کے مختلف حصے دیکھے اور بریفنگ لیتے ہوئے پانی کی فراہمی کے اہم منصوبہ اور ڈرینج لائنز کی بحالی کے منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس موقع پر ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر ثاقب رضا،پراجیکٹ ڈائریکٹر کامران رضا کاہلوں،ڈائریکٹر کنسٹرکشن محمد رفیع،ڈپٹی ڈائریکٹر سانول ملک سمیت دیگر واسا افسران بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں