91

فی گھر 50سے500 روپے کوڑا کرکٹ لگانے کی تیاریاں

لاہور(بیوروچیف) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کوڑا کرکٹ اٹھانے پر ٹیکس لگانے کیلئے ورکنگ گروپ تشکیل دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق ورکنگ گروپ میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیر بلدیات ذیشان رفیق، سپیشل سیکرٹری محکمہ بلدیات آسیہ گل کو شامل کیا گیا۔محکمہ بلدیات کے مطابق ورکنگ گروپ کوڑا جمع کرنے کے حوالے سے ٹیکس لگانے کی تجاویز دے گا،فی گھر 50 سے 500 روپے تک ٹیکس لگانے کی تجویز زیرغور ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں