2

قائداعظم کے افکار ہمارے لیے مشعل راہ ہیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن شعبہ خواتین کی سٹی صدرڈاکٹرنجمہ افضل نے کہا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں مسلم لیگ نے ملک حاصل کیا تھا اور اب قائد پاکستان مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی اور خوشحالی کی طرف گامزن ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا حصول قائد اعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت اور اعلی بصیرت کا نتیجہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے اپنی جدوجہد اور ریاضیت کے ذریعے جو کردار ادا کیا وہ یقینا تاریخ کا سنہرا باب ہے ۔ قائد اعظم نے اپنی بصیرت ‘ استدلال ‘ فکر انگیز تقاریر اور غیر معمولی جدوجہد کے ذریعے سوئی ہوئی قوم کو بیدار کیا ۔ قائداعظم کے افکار ہمارے لئے مشعل راہ اور ملک کی سلامتی کے ضامن ہیں پوری قوم اپنے عظیم لیڈر قائد اعظم کو انتہائی محبت اور عقیدت سے یاد کرتی ہے ۔ پاکستان مسلم لیگ ن شعبہ خواتین کی سٹی صدرڈاکٹرنجمہ افضل کی رہائشگاہ پربانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح اورقائدمیاںمحمدنوازشریف اور کرسمس کی سالگرہ کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے جنرل سیکرٹری کوثرشانی ودیگر نے خطا ب کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں