2

قوموں کی ترقی میں تعلیم کی بہت اہمیت ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)قوموں کی ترقی میں تعلیم کی بہت اہمیت ہے تعلیم انسان کو حقیقی شعور دیتی ہے ۔حکومت کی اولین ترجیح تعلیم ہے پاکستان میں دینی مدارس تعلیم کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں60لاکھ سے زائد طلبہ و طالبات کو مفت تعلیم،رہائش ، کھانا ،کتب فراہم کرتے ہیں اور مدارس کسی پر بوجھ نہیں ہیں۔ نہا یت پرسکون ماحول میں کام کر رہے ہیں میں ان کی کارکردگی پر خراج تحسین پیش کرتا ہوںان خیالات کا اظہار رانا ثنااللہ خاں مشیر وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں کیاانہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کو اس وقت مختلف چیلنچز کا سامنا ہے مذہب کے نام پر دہشت گردی کرنے والے اسلام دشمن ہیں جو پاکستان کو کمزور کرنا چاہتے ہیںانہوں نے علما پر زور دیا کہ وہ متحد ہو کر ایسے انتہا پسندوں کے خلاف راست اقدام اٹھائیںاس وقت پاک افواج کے آفیسرز اور نوجوان دفاع وطن کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں۔ہمیں ان کے ہاتھ مضبوط کرنے ہیں وفاق المدارس السلفیہ کی حسن کارکردگی بہت اعلی ہے اس موقع پر سنیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم صدر وفاق نے مہمان گرامی کا شکریہ ادا کیا اور کہا مدارس کے ذمہ داران اساتذہ اور طلبہ محب وطن ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں