قوم پاک فوج کی لا زوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی

اسلام آباد (بیورو چیف)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے گلگت بلتستان کے برزل پاس میں برفانی تودے گرنے کے المناک واقعے کے نتیجے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے کیپٹن اصمد گلفام، سپاہی رضوان اور مشین آپریٹر عیسیٰ کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔سینیٹ سیکرٹریٹ کے میڈیا ڈائریکٹوریٹ سے جاری بیان میں چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ برفانی تودوں کے گرنے کا یہ افسوسناک واقعہ پوری قوم کے لیے گہرے رنج اور صدمے کا باعث ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیپٹن اصمد گلفام، سپاہی رضوان اور مشین آپریٹر عیسیٰ کی شہادت جرات، فرض شناسی اور قومی خدمت کی ایک روشن مثال ہے جس پر پوری قوم فخر کرتی ہے۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ شدید موسمی حالات میں پاک فوج کے افسران اور جوانوں کی جانفشانی قوم کے حوصلے بلند کرتی ہے، پاک فوج کے ان بہادر سپوتوں نے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ دے کر وطن عزیز اور عوام کی خدمت کی اعلیٰ روایت قائم کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں