119

ماسٹرنصیراحمد ہمایوں رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے

صفدرآباد(نامہ نگار)علاقہ کی معروف علمی اور ادبی شخصیت،گورنمنٹ بوائز ہائی سکول صفدرآباد کے سابق استاد ماسٹر بشیر احمد ملک آف تھوتھیاں کلاں کے صاحبزادے ماسٹر نصیر احمدہمایوں (ٹیچر گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نواں پنڈچک نمبر78 آر بی)رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے(انا للہ و انا الیہ راجعون) ۔ ان کی نماز جنازہ مقامی قبرستان میں ادا کی گئی جس میں بڑی تعداد میں شہریوں ،پورے علاقہ کے اساتذہ کرام ،طلبہ،دینی و سماجی حلقوں ،کاروباری افراد نے شرکت کی۔ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک۔ملک بشیر احمد شاہد سابق ہیڈ ماسٹر متابہ سکول،سیٹھ اللہ رکھا رحمانی سابق ٹیچر صفدرآباد،ڈیلی بزنس رپورٹ کے نمائندہ خصوصی احسان بابر،ادریس بھٹی،اے وی سکول کے ہیڈ ٹیچر ثناء اللہ ،ماسٹر محمد انور بی اے سابق ایجوکیشن آفیسر نئی روشنی سکولز،سیٹھ محمد ارشد سینئر ٹیچر قلعہ میر زمان ہائی سکول اور طلبہ نے ان کے انتقال پر مرحوم کی مغفرت کی دعا کی ہے ۔اللہ تعالیٰ انہیں اپنے جوار رحمت مین جگہ عطا فرمائے آمین۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں