65

ماموں کانجن میں فری آئی کیمپ کا انعقاد

ماموں کانجن (نامہ نگار) تیسرا شاندار کامیاب المصطفیٰ فری آئی کیمپ کاہلوں برادران کی کاوش سے ڈیرہ کاہلوں ہائوس میں لگایا گیا سپیشلسٹ ڈاکٹروں کی زیر نگرانی کیمپپ میں مفت آنکھوں کا مفت معائنہ.مفت نظر کے چشمے اور ادویات بھی مفت مہیا کی گئی’ تفصیلات کے مطابق ماموں کانجن شاندار کامیاب تیسرا ایک روزہ فری آئی کیمپ ڈیرہ کاہلوں ہائوس چک نمبر 509 گ ب میں لگایا گیا ایک روزہ فری آئی کیمپ المصطفیٰ آئی ہسپتال لا ہور کے تعاون سے صبع 9 بجے سے شام چار بجے تک ڈیرہ کاہلوں ہائوس میں جاری رہا جس میں آئی سپیشلسٹ ڈاکٹر جویریہ۔ سپیشلسٹ ڈاکٹر۔آئی سپیشلسٹ ڈاکٹر صہیب کی زیر نگرانی آنکھوں کا مفت معائنہ ۔ نظر کے چشمے اور ادویات مفت مہیا کی گئی جبکہ فری آئی کیمپ تقریبا30مریضوں کے آنکھوں کے آپریشن تجویز کیئے گئے ان کا آپریشن کا خرچ کاہلوں برادران اپنے ذمہ لیکر ان کا آپریشن کر وائیں گئے۔ فری آئی کیمپ میں سینکٹروں ضرورت مند اور غریب لوگوں کا مکمل فری چیک کیا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں